چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم، طریقہ کار جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published July, 16 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اہل دکانداروں سے مجموعی سالانہ ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس نقد جمع کرانا لازمی ہوگا۔

حکومت کو اسکیم کی کامیابی کی صورت میں سالانہ 50 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اسکیم رضاکارانہ ہوگی اور دکاندار چاہیں تو فکسڈ ٹیکس اسکیم کے بجائے معمول کا انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرا سکیں گے تاہم ایک سے زائد دکانوں کے مالکان، ٹیئر ون ریٹیلرز، جیولرز اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیم میں شامل دکانداروں کو خصوصی “گرین پلیٹ” جاری کی جائے گی ، ٹیکس معاملات کے لیے ایف بی آر افسران گرین پلیٹ والی دکان میں داخل نہیں ہوں گے جبکہ دکانداروں کو پی او ایس مشین نصب کرنے اور معمول کے ٹیکس آڈٹ سے بھی استثنیٰ حاصل ہو گا۔

رجسٹریشن ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس دفتر کے ذریعے کی جا سکے گی، اس مقصد کے لیے ایک صفحے پر مشتمل آسان ٹیکس ریٹرن فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس میں کاروبار کا نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر، کاروبار کی نوعیت، سالانہ فروخت، خریداری اور اخراجات درج کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل دکانداروں کو کیا فوائد ملیں گے؟

دکانداروں کو خالص منافع، دیگر ذرائع آمدن، ادا شدہ ٹیکس، غیر منقولہ جائیداد، بینک بیلنس، دستیاب نقد رقم اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ معمولی کاروباری سرگرمی کے باوجود بھاری اثاثوں کی خریداری، معلومات چھپانے یا ٹیکس سے بچنے کے لیے اسکیم کے غلط استعمال کی صورت میں آڈٹ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مسودے پر سات روز کے اندر اعتراضات اور تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں