عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

Atta Tarar
فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published July, 19 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات ڈیفنس اے کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی، جس کے نتیجے میں اسے اسلحے سمیت حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے ان کی گاڑی کو کراس کیا، گاڑی میں موجود نوجوان نے پانچ فائر کیے، جس کے بعد انہوں نے متعلقہ ناکے پر فوری اطلاع دی اور گاڑی کا تعاقب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحوں کی کار کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزم کے ارادوں کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کیخلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.71 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.35 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705 ▼ 3,192
Gold 22K Per Tola 383,813 ▼ 2,926
Gold 21K Per Tola 366,367 ▼ 2,793
Gold 18K Per Tola 314,029 ▼ 2,394
Silver Per Tola 5,826 ▼ 178
Platinum Per oz (USD) 1,599 ▼ 74.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15 ▲ 5.44
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں