بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مخالفت کردی

Barrister Gohar Khan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 18 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہدا کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شہدا پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کا احترام سب پر لازم ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا پوری قوم کا اثاثہ ہیں، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر اور مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ جیسے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ کے فیصلے کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔

ان کے مطابق یہ معاملہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جائے گا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ بجلی میٹرز کی تنصیب شروع

انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلے مشاورت کے عمل کے ذریعے کیے جائیں گے اور پارلیمانی پارٹی کے فورم پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں