سپریم کورٹ: عمران خاں سے ملاقات کا کیس سماعت کیلئے مقرر

PTI Founder
فائل فوٹو
Updated | Published July, 18 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقاتوں کے معاملے پر دائر درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں 20 جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خاں سے ملاقاتوں کی اجازت سے متعلق درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کرے گا۔

عدالت کے روبرو مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواستوں پر غور کیا جائے گا، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر عائد پابندیوں اور انتظامی اقدامات کا عدالتی جائزہ لیا جانا چاہیے۔

گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔

عدالت نے ہدایت کی تھی کہ ملاقاتوں سے متعلق اختیار کیے گئے اقدامات، قانونی بنیاد اور سرکاری مؤقف تحریری طور پر پیش کیا جائے تاکہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت میں عدالت متعلقہ حکام کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اس کے بعد درخواستوں پر مزید قانونی کارروائی اور ممکنہ احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو دوٹوک پیغام دے دیا

یہ معاملہ گزشتہ کئی ہفتوں سے قانونی اور سیاسی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، 20 جولائی کی سماعت کو اس کیس میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں