وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو دوٹوک پیغام دے دیا

وزیراعلی سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف جرگے سے خطاب کیا/فائل فوٹو
Updated | Published July, 18 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ضم اضلاع میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو شدید رد عمل دیا جائے گا۔

وفاقی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف جرگے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ضم اضلاع میں کوئی ٹیکس نہیں لے رہی، خیبرپختونخوا حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن میں سیلز ٹیکس آن سروسز واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، صوبے کے مسائل پر ساتھ دینے پر تمام سیاسی جماعتوں اور قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، گارڈ جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کلچر تبدیل ہو رہا ہے، عوامی مسائل پر سب اکٹھے ہوتے ہیں، وفاق سے بات کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دیا جائے گا، وفاقی حکومت نے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو شدید رد عمل دیا جائے گا، ہم عوامی لوگ ہیں، عوام ہی ہماری ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے صوبے میں دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے صوبائی ایکشن پلان بنایا ہے، صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو تو 4 ماہ میں امن آسکتا ہے، صوبے میں امن و امان سے متعلق الگ سے ایک جرگہ منعقد کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی کے مطابق خیبرپختونخوا کا مالی مقدمہ لڑنے کے لیے اسلام آباد میں جرگہ منعقد کیا جائے گا، اگر میں سمجھوتا کرلیتا تو ابھی تک بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات ہو جاتی، میرا فیصلہ میرے عوام ہی واپس لے سکتے ہیں، ہم عوامی طاقت سے ہی آتے ہیں، اگر کوئی فیصلہ عوام کو پسند نہیں آتا تو وہ واپس لے لیتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.96 ▼ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.83 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.96 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.42
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.69 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.04 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,897 ▼ 547
Gold 22K Per Tola 386,739 ▼ 501
Gold 21K Per Tola 369,160 ▼ 478
Gold 18K Per Tola 316,423 ▼ 410
Silver Per Tola 6,004 ▼ 124
Platinum Per oz (USD) 1,673 ▲ 34.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں