بی آئی ایس پی ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹ سے ہونگی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹ میں کی جائیں گی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل والٹ میں کی جائیں گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل کی جا رہی ہیں ، حکومت بی آئی ایس پی سمیت دیگر اداروں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی رقوم کی وصولی کے دوران گزشتہ برس ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

اجلاس کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید ملازمین کی بھرتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

اس موقع پر کمیٹی رکن سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ وزیر خزانہ کو سپورٹ کرتا ہوں لوگوں کے لیے سرکاری ملازمت نعمت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

چیئر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے اپنے کوئی ملازمین نہیں ہیں ، بی آئی ایس پی میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین کو تعینات کیا جاتا ہے ، ڈیجیٹل ادائیگیاں بینکس کے ذریعے ہو رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کے آپریشنز کے ملازمین کی ضرورت ہے ، یہ سن کر حیرانی ہو رہی ہے کہ بی آئی ایس پی کو مزید ملازمین کی ضرورت نہیں ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں