حکومت اور پاکستان تحریک انصاف مذاکرات پر آمادہ

تحریک انصاف
بیرسٹر عقیل ملک نے تحریکِ انصاف کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سیاسی مذاکرات کی راہ ہموار ہونے لگی ہے جہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں مذاکرات کیلئے اکھٹے ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریکِ انصاف کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ آج ہی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے مذاکراتی عمل شروع کرنے کی در کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے مقامی رہنما فائرنگ سے جاں بحق

تحریک انصاف کے رہنما عباس اعوان نے حکومتی پیشکش فوری طور پر قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت مذاکرات کے لیے تیار ہے، انہوں نے پروگرام کے میزبان کو بھی اس اتفاق کا گواہ بنایا۔

شفقت عباس اعوان نے کہا کہ وہ محمود خان اچکزئی، راجا ناصر عباس اور تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے ساتھ اسپیکر آفس یا جس مقام کا تعین کیا جائے وہاں مذاکرات شرکت کریں گے۔

دونوں جانب سے اس پیش رفت کو سیاسی کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جارہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.80 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.39 ▲ 4.23
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,485 ▼ 9,651
Gold 22K Per Tola 381,778 ▼ 8,846
Gold 21K Per Tola 364,424 ▼ 8,444
Gold 18K Per Tola 312,364 ▼ 7,238
Silver Per Tola 5,979 ▼ 200
Platinum Per oz (USD) 1,600 ▼ 19.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں