لکی مروت: جماعت اسلامی کے مقامی رہنما فائرنگ سے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی نقیب اللہ جاں بحق ہو گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 15 2026 | Muhammad Bilal
لکی مروت: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی نقیب اللہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ لکی مروت میں کرم پل کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے جماعت اسلامی کے رہنما حاجی نقیب اللہ کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں حاجی نقیب اللہ شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول حاجی نقیب اللہ جماعت اسلامی ڈڈیوالہ کے امیر تھے اور علاقے میں سیاسی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے تھے۔

ان کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ حاجی نقیب اللہ کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد خبر ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئی، جہاں انہوں نے مقتول رہنما کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا، کارکنوں نے حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جائے وقوعہ کے اطراف موجود افراد سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق حملے کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.74 ▲ 1.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.16 ▲ 0.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,136 ▼ 3,247
Gold 22K Per Tola 390,624 ▼ 2,977
Gold 21K Per Tola 372,869 ▼ 2,841
Gold 18K Per Tola 319,602 ▼ 2,435
Silver Per Tola 6,179 ▼ 65
Platinum Per oz (USD) 1,620 ▼ 14.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں