کراچی: لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ

Karachi Blast
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published July, 15 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) شہر کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے مقامی دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں جماعت کے تین عہدیدار زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت عبدالباقی حسین، غلام مصطفی اور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور حملہ آوروں کے بارے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد بھی حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ حملے میں استعمال ہونے والے مواد اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

سیکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد اطراف کے علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر سرچ کارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی حملے کے محرکات اور ذمہ دار افراد کے بارے میں حتمی مؤقف سامنے لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دوسری جانب جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں