گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
افسوسناک واقعے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جس سے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ کارروائی کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد ایک ہی خاندان کے افراد تھے، جن میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر اموات آگ کی شدت اور کمرے میں بھر جانے والے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جس حصے میں آگ بھڑکی وہاں فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان رکھا ہوا تھا، جس کے باعث آگ نے تیزی سے شدت اختیار کر لی۔ امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر مکمل قابو پایا اور متاثرہ مقام کو محفوظ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:گیس سلنڈر دھماکہ، 5 پاکستانی محنت کش جاں بحق
واقعے کے بعد علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اہل محلہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
حکام نے شہریوں کو گھروں میں آتش گیر اشیا کے محفوظ استعمال اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے