ریاض: گیس سلنڈر دھماکہ، 5 پاکستانی محنت کش جاں بحق

Riyadh Gas Cylinder Explosion
فائل فوٹو
Updated | Published July, 16 2026 |
ریاض:(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 5 پاکستانی محنت کش جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا جبکہ پاکستانی برادری بھی سوگ میں ڈوب گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے، جاں بحق افراد کی شناخت محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ افراد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے اور دھماکے کے وقت متاثرہ مقام پر موجود تھے،تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ریاض میں قائم سفارت خانہ پاکستان نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جلد مکمل کی جا سکے۔

سفارت خانے نے مزید بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کو یا تو سعودی عرب میں ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق سپردِ خاک کیا جائے گا یا پھر انہیں پاکستان منتقل کرنے کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد ضلع مانسہرہ میں جاں بحق افراد کے گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد تعزیت کیلئے متاثرہ خاندانوں کے گھروں کا رخ کر رہی ہے۔

پاکستانی کمیونٹی نے بھی واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں