750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کا اعلان

750 Prize Bond Result
فائل فوٹو
Updated | Published July, 15 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے ، جس کے بعد انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی لاہور میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف انعامات کیلئے بانڈ نمبرز کا انتخاب کیا گیا، قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق 15 لاکھ روپے مالیت کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 976106 رکھنے والے خوش نصیب کے نام نکلا ہے۔

جبکہ 5 لاکھ روپے مالیت کے تین انعامات کیلئے جن بانڈ نمبرز کا انتخاب کیا گیا ان میں 350211، 604285 اور 607262 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 9300 روپے مالیت کے 1696 انعامات بھی قرعہ اندازی میں شامل کیے گئے ہیں، جن کے حقدار افراد کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کی جائے گی۔

نیشنل سیونگز کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والے افراد کو مکمل رقم ادا نہیں کی جائے گی بلکہ حکومتی قوانین کے تحت ٹیکس کی کٹوتی کے بعد رقم فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ

ٹیکس فائلر افراد کیلئے انعامی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس جبکہ نان فائلرز کیلئے 30 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔

پرائز بانڈ رکھنے والے شہری نیشنل سیونگز کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے انعامات وصول کر سکیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں