مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ درج، عدالت نے طلب کرلیا
رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کیخلاف درخواست گوجرانوالہ کے سینئر قانون دان منظور قادر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مبینہ متنازع تقریر کے معاملے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل کی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے ابتدائی کارروائی کے بعد مولانا فضل الرحمان کو طلبی نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو 28 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ پولیس کو بھی معاملے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قرآنِ کریم کی آیات کاغذ سے پہلے کن پر لکھی جاتی تھیں؟ حیرت انگیز حقائق جانیے
ذرائع کے مطابق عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ مبینہ تقریر کے معاملے پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ عدالت نے درخواست کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔
دوسری جانب اس معاملے پر جے یو آئی کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔