مری: سوئی ناردرن کی کارروائی، گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

سوئی ناردرن نے مری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔
فوٹو بشکریہ ایس این جی پی ایل
Updated | Published July, 14 2026 | Muhammad Bilal
مری: (سنو نیوز) سوئی ناردرن نے مری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اسلام آباد ریجن نے ڈی سی مری اور پولیس کے تعاون سے ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کے دوران لوئر بازار مری میں واقع مقامی ہوٹل میں قائم غیر قانونی گیس نیٹ ورک بے نقاب کرکے مکمل طور پر ختم کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 8 جولائی 2026 کو ایس این جی پی ایل اسلام آباد ریجن کی ٹیم نے ڈی سی مری اور پولیس اسٹیشن کلڈنہ کی معاونت سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ہوٹل کا گیس میٹر اور ایل پی جی سلَنڈرز منقطع کیے گئے تاہم گیس آلات بدستور چلتے رہے جس پر مزید جانچ کے دوران تقریباً 40 میٹر طویل غیر قانونی پائپ لائن کا انکشاف ہوا جو براہِ راست مال روڈ مری پر موجود ایس این جی پی ایل کی مرکزی ڈسٹری بیوشن لائن سے منسلک تھی۔

ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے موقع پر ہی غیر قانونی پائپ لائن، فٹنگز اور والوز کو اکھاڑ کر اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ گیس میٹر بھی قبضے میں لے کر سروس لائن کو مرکزی لائن سے منقطع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو گیس کنکشنز پر ستمبر میں پابندی ختم ہونے کا امکان

کارروائی کے دوران تمام دستاویزی، ویڈیو اور فوٹوگرافک شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں تاکہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق قانونی کارروائی اور گیس چوری کے حجم کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

ابتدائی تخمینے کے مطابق اس غیر قانونی براہِ راست کنکشن کے ذریعے تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کی قدرتی گیس چوری کی گئی، جس کی وصولی متعلقہ صارف سے ایس این جی پی ایل کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں