جعلی کال سینٹر بے نقاب، پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار گرفتار

پیپلزپارٹی
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 14 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی میں سائبر کرائم حکام نے جعلی کال سینٹر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک مقامی عہدیدار کو گرفتار کر لیا جبکہ نیٹ ورک کے دیگر کرداروں کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی کال سینٹر سے مبینہ تعلق کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار حیدر عمرانی کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیم نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارکر ملزم کو حراست میں لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ کال سینٹر کے کے نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد کے بارے میں بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی این سی سی آئی اے نے ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن میں کاروائی کے دوران ایک منظم غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب کیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہاں موجود ایجنٹس غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر اسپوفنگ کر ذریعے بیرون ملک شہریوں سے حساس مالی معلومات حاصل کرتے اور انہیں فراڈ کا نشانہ بناتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان سوشل سکیورٹی نمبرز، فون نمبرز، تاریخ پیدائش، والدہ کے نام اور بینک کارڈ سے متعلق حساس معلومات حاصل کر کے مالی دھوکہ دہی میں ملوث تھے، اس معاملے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں