ماجد ستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشا اعجاز صوفی نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سنایا/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 14 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشا اعجاز صوفی نےماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرفرخ کھوکھرسمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم وسیم کو بری کردیا۔

سزا سنائے جانے کے بعدفرخ کھوکھر سمیت کمرہ عدالت میں موجود تینوں مجرموں کوگرفتار کر لیا گیا،مجرم فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جبکہ باقی دومجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیاگیا تھا، عدالت نے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

فیصلہ سنائے جانے کےوقت مقتول کے ورثا اور لواحقین کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی، مجرموں فرخ کھوکھر سمیت شریک ملزمان کے حمایتیوں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی، امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیےجوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔

ملزمان پرماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو بے دردی سےقتل کرنے کا الزام ہے،تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،مقتول ماجد ستی کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا اورپلاٹ پرقبضہ روکنے پرماجد ستی کو قتل کیا گیا،فرخ کھوکھر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے تھے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں