کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد

کم عمر بچی کی شادی
گگھر پھاٹک کے قریب کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 14 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک) گگھر پھاٹک کے قریب کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر مولوی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا، تاہم پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گگھر پھاٹک کے قریب کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار کرنے پر ایک مولوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹیل ٹاؤن میں پانچ ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

متاثرہ مولوی سعود احمد شر نے بتایا کہ نکاح کے وقت جب انہوں نے بچی کی عمر دریافت کی تو انہیں بتایا گیا کہ اس کی عمر 14 سال ہے، جبکہ دلہے کی عمر تقریباً 40 سال تھی تو میں نے نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا۔

متاثرہ مولوی کا کہنا تھا کہ کہ قانون کے مطابق نکاح کے لیے مقررہ عمر 18 سال ہے، اس لیے انہوں نے کم عمر بچی کا نکاح پڑھانے سے انکار کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.71 ▼ 1.02
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.58 ▼ 1.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,383 ▼ 335
Gold 22K Per Tola 393,601 ▼ 307
Gold 21K Per Tola 375,710 ▼ 293
Gold 18K Per Tola 322,037 ▼ 252
Silver Per Tola 6,244 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,634 ▲ 0.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں