پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published July, 12 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

یاد رہے کہ جمعہ کے روز حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے18 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 310 روپے 71 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

حکام کے مطابق ایران امریکا تازہ کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26 ▲ 0.11
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.72 ▲ 0.13
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.92 ▲ 0.14
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.04 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718 ▲ 3,963
Gold 22K Per Tola 393,908 ▲ 3,632
Gold 21K Per Tola 376,003 ▲ 3,467
Gold 18K Per Tola 322,289 ▲ 2,972
Silver Per Tola 6,244 ▲ 143
Platinum Per oz (USD) 1,633 ▲ 36.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71 ▲ 13.18
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں