" پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں"

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بنگلہ دیش ، ترکیہ اور سری لنکا سے کم جبکہ بھارت کے برابر ہیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 13 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بنگلہ دیش ، ترکیہ اور سری لنکا سے کم جبکہ بھارت کے برابر ہیں۔

پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات پر وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ اوگرا روزانہ قیمتوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کرے تاکہ عوام کو قیمتوں کے تعین کا بینچ مارک معلوم ہو۔

اجلاس میں پٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو قواعد پر مبنی، شفاف اور صوابدیدی فیصلوں سے پاک نظام کے تحت چلانے پر اتفاق ہوا جبکہ تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن پر تمام اراکین نے اتفاق کرتے ہوئے شفافیت بڑھانے پر زور دیا۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش سے کمیٹی کی ذمہ داری مزید اہم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ایم جی سٹڈی کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ سے کم جبکہ بھارت کے تقریباً برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی مقامی پیداوار میں اضافے اور درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کے لیے ریفائنری پالیسی میں تبدیلی سے متعلق تجاویز دی ہیں، ڈیزل کی مقامی پیداوار بڑھنے سے پاکستان کی توانائی سلامتی کو تقویت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس حتمی ہو گا جس کے بعد سفارشات وزیراعظم کو ارسال کی جائیں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.26
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▲ 0.01
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.73 ▼ 0.19
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▼ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.77
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,718
Gold 22K Per Tola 393,908
Gold 21K Per Tola 376,003
Gold 18K Per Tola 322,289
Silver Per Tola 6,244
Platinum Per oz (USD) 1,633
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں