ملک بھر میں گیس کی فراہمی شیڈول کے مطابق جاری

سوئی گیس حکام نے صارفین کیلئے گیس فراہمی میں تعطل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) سوئی گیس حکام نے صارفین کیلئے گیس فراہمی میں تعطل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق گزشتہ روز بعض ایسی خبریں شائع کی گئیں جن سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ صارفین کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی نئی رکاوٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث گیس کی سپلائی میں کمی کی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں زمینی حقائق کی درست عکاسی نہیں کرتیں، کیونکہ صارفین کو گیس کی فراہمی میں کوئی نئی تبدیلی یا کمی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ قطر انرجی کی جانب سے مارچ 2026 میں اعلان کردہ فورس میجور میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے، جس کی تازہ ترین توسیع بھی سوئی ناردرن کے مراسلے کے ذریعے آگاہ کی جا چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پہلے سے جاری ہے اور مذکورہ خبروں کے برعکس گیس کی فراہمی میں کسی نئی منفی پیش رفت یا کٹوتی کا سامنا نہیں ہے۔

سوئی ناردرن کے مطابق گیس کی فراہمی سے متعلق صورتحال کو نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل اور وزارتِ توانائی کی رہنمائی میں نہایت مؤثر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق مقامی گیس کی دستیاب مقدار کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لایا جا رہا ہے جبکہ تمام شعبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقاعدگی سے ایل این جی کارگوز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کی بندش کے معاملہ پر سوئی سدرن کا وضاحتی بیان آگیا

سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات، بالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں، ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جا رہی ہیں، اسی طرح صنعتی شعبے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ گیس فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جا سکے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں