کئی روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 36 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 78 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 113 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6 ہزار 421 روپے پر برقرار ہے۔