مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد اضافے کے بعد 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی
معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے حالات اور تیل کی سپلائی معطل ہونے کے خدشات کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔
امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا۔