کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی،نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی جس کے بعد صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published July, 8 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی جس کے بعد صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ مئی 2026 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق جولائی کے بجلی بلوں میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر کیا جائے گا، کراچی کے صارفین بھی اس اضافے سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے اور کے الیکٹرک صارفین کو بھی جولائی کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا نے درخواست پر سماعت اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ بجلی صارفین کے لیے یہ فیصلہ ایک نئی پریشانی بن گیا ہے، مہنگائی، گیس نرخوں، اشیائے ضروریہ اور دیگر اخراجات کے دباؤ میں گھرے صارفین کے لیے بجلی بل پہلے ہی بڑا مسئلہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

ماہرین کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والے اضافے وقتی نوعیت کے ہوتے ہیں تاہم ان کا اثر براہ راست صارفین کے ماہانہ بلوں پر پڑتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور حکومت کو عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے توانائی شعبے میں مستقل اصلاحات کرنا ہوں گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں