سمپسنز کی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پیشگوئی وائرل

سمپسنز
دی سمپسنز کی دہائیوں پرانی ایک قسط ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی / فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) کارٹون سیریز دی سمپسنز کی ماضی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دی سمپسنز کی دہائیوں پرانی ایک قسط ایک بار پھر انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس اینیمیٹڈ سٹ کام نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کی پیشگوئی کی تھی۔

یہ وائرل تھیوری 1997 کی قسط "دی کارٹریج فیملی” کی طرف اشارہ کرتی ہے جس میں ایک ٹیلی ویژن اشتہار میکسیکو اور پرتگال کے درمیان فٹ بال میچ کی تشہیر کرتا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ "زمین پر کون سی قوم سب سے عظیم ہے”۔ بہت سے مداحوں نے اس منظر کو اس بات کا ثبوت مانا ہے کہ اس طویل عرصے سے چلنے والی سیریز نے اس سال کے ورلڈ کپ فائنل کی پہلے سے پیشگوئی کر دی تھی۔

تاہم باریک بینی سے جائزہ لینے پر یہ دعویٰ درست ثابت نہیں ہوتا۔ اگرچہ وائرل پوسٹس میں دکھائی جانے والی ویڈیو کلپ اصلی ہے لکن اس قسط میں کبھی بھی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ میکسیکو اور پرتگال کا یہ فرضی میچ ورلڈ کپ کا فائنل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل باہر

اس کے بجائے یہ صرف ایک عام فٹ بال میچ کو ظاہر کرتا ہے جس کا کسی حقیقی ٹورنامنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ تھیوری پہلے بھی سامنے آچکی ہے، 2018 اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران بھی انٹرنیٹ پر بالکل اسی طرح کے دعوے گردش کر رہے تھے۔

اس افواہ کو اس سال دوبارہ اس لیے توجہ ملی ہے کیونکہ میکسیکو اس ٹورنامنٹ کے میزبان ممالک میں سے ایک ہے اور موجودہ ناک آؤٹ بریکٹ کے مطابق یہ امکان اب بھی موجود ہے کہ میکسیکو اور پرتگال فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے آسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ "دی سمپسنز” کے اس فرضی میچ کا کوئی فاتح بھی سامنے نہیں آتا، کھیل اتنا بورنگ ہو جاتا ہے کہ میچ کا کوئی نتیجہ نکلنے سے پہلے ہی اسپرنگ فیلڈ کے تماشائی ہنگامہ آرائی شروع کر دیتے ہیں۔

2026 کے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں