فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل باہر

Brazil World Cup Exit
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 |
نیویارک:(ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو ناروے کے ہاتھوں شکست ہو گئی، جبکہ میزبان میکسیکو بھی انگلینڈ کیخلاف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

نیویارک میں کھیلے گئے برازیل اور ناروے کے میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز انداز میں ہوا، میچ کے چوتھے منٹ میں ہی ناروے کے پیٹرک برگز نے گول اسکور کیا، تاہم آف سائیڈ کے باعث اسے مسترد کر دیا گیا۔

اس کے بعد برازیل کو ایک اہم موقع اس وقت ملا جب انہیں فاؤل پر پنالٹی دی گئی، مگر برونو گومیریس گول کرنے میں ناکام رہے۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی، ناروے نے دفاعی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ بہترین حملے بھی کیے اور حریف پر دباؤ برقرار رکھا، وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں کھیل کی شدت میں اضافہ ہوا، 79ویں منٹ میں ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اسی منٹ کے کچھ ہی لمحوں بعد انہوں نے ڈی کے باہر سے ایک زبردست کک لگائی جو برازیل کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے سیدھی گول میں جا پہنچی، اور اسکور 0-2 ہو گیا۔

انجری ٹائم میں برازیل کو ایک اور پنالٹی ملی جس پر متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے نیمار نے گول اسکور کیا۔ گول کے بعد نیمار اور ناروے کے گول کیپر کے درمیان گرما گرم بحث بھی دیکھنے میں آئی، تاہم اس کے فوراً بعد ریفری نے میچ ختم کرنے کی وسل بجا دی، یوں برازیل کو ایونٹ سے باہر ہونا پڑا جبکہ ناروے پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: لیونل میسی نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

دوسری جانب ایک اور اہم میچ میں انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے دو شاندار گول کیے جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول اسکور کیا۔ میکسیکو کی جانب سے نینس اور جمینینس نے گول کیے لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس فتح کے بعد انگلینڈ نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ اب ناروے سے ہوگا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں