میٹرو بس پر سفر کرنے والی خواتین کے لیے خوشخبری

میٹروبس
محفوظ سفر کے لئے خواتین مسافروں کے لیے پانچ بسیں مختص کی گئں/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس استعمال کرنے والی خواتین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے خواتین کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی بسیں سروس میں شامل کر دی ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے مطابق خواتین مسافروں کے لیے پانچ بسیں مختص کر دی گئی ہیں، جبکہ پانچ سپیڈو بسوں کو میٹرو بس ٹریک پر خواتین کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ خواتین کو رش کے دوران ہراسگی سے محفوظ رکھنے اور انہیں بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی بسیں شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سپیڈو بسوں کو عارضی طور پر میٹرو بس فلیٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ حکومت جلد سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خرید کر خواتین کے لیے مستقل طور پر مختص کرے گی تاکہ انہیں مزید آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت میسر آ سکے۔

انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ میٹرو بسوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے یا بسیں خراب ہونے کے باعث سپیڈو بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے اضافی بسوں کی شمولیت کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میٹرو بسوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ خواتین کا محفوظ سفر وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں