حکومت پنجاب کا گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان

اپنی چھت اپنا گھر
نئے گھر کی تعمیر کے لیے درخواست گزار 15 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کر سکیں گے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): حکومتِ پنجاب نے کم آمدن اور بے گھر افراد کو اپنی رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کا اعلان کر دیا، جس کے تحت نئے مکانات کی تعمیر، خستہ حال گھروں کی مرمت اور چھت کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود (بغیر مارک اپ) قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق نئے گھر کی تعمیر کے لیے درخواست گزار 15 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کر سکیں گے، جبکہ گھروں کی مرمت یا چھت کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔

اس سکیم کے تحت قرض کی واپسی کی مدت 5 سے 7 سال مقرر کی گئی ہے اور درخواست گزار آسان ماہانہ اقساط میں رقم واپس کریں گے۔ حکام کے مطابق قرض حاصل کرنے والے افراد کو ابتدائی 3 ماہ تک کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی، جس کے بعد تقریباً 14 ہزار روپے ماہانہ قسط مقرر ہوگی۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس سکیم کے لیے درخواست گزار کے پاس اپنی ملکیتی زمین یا پلاٹ ہونا ضروری ہے۔ شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 مرلے جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلے تک کے پلاٹ کے مالکان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حکومت قرض پر عائد ہونے والے تمام مارک اپ کی ادائیگی خود کرے گی، جس کے باعث مستحق افراد کو مکمل بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ پروگرام پنجاب کے تمام شہروں میں نافذ العمل ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری آن لائن پورٹل (https://acag.punjab.gov.pk/) کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن **0800-09100** پر رابطہ یا اپنے قریبی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.64
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.13 ▼ 0.42
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.84 ▲ 0.18
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▲ 1.18
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.16
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.80 ▼ 0.15
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 427,853 ▼ 7,698
Gold 22K Per Tola 392,198 ▼ 7,057
Gold 21K Per Tola 374,371 ▼ 6,736
Gold 18K Per Tola 320,889 ▼ 5,774
Silver Per Tola 6,243 ▼ 288
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▼ 12.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں