وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
بابا دیوان حاجی شیر کا تین روزہ عرس 9 جولائی سے شروع ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 9 2026 |
وہاڑی (ویب ڈیسک): ضلعی انتظامیہ نے بابا دیوان حاجی شیر کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید کے مطابق بابا دیوان حاجی شیر کا تین روزہ عرس 9 جولائی سے شروع ہوگا، جس کے پیش نظر 11 جولائی کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضوں کا اعلان
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق سرکاری اداروں پر ہوگا، تاہم تعلیمی بورڈز اور جامعات کے زیرِ انتظام ہونے والے امتحانات معمول کے مطابق منعقد ہوں گے اور ان کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق انتظامی، طبی اور سیکیورٹی سے متعلق تمام ادارے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے تاکہ عوام کو ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی خلل نہ آئے۔