لاہور: ٹیوشن سینٹر حادثے میں بچ جانے والے بچوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

لاہور ٹیوشن سینٹر سانحہ
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہوئے/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 |
لاہور: (ویب ڈسک) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے میں بچ جانے والے بچوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا ہے۔

کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے 5 بچوں اور خاتون ٹیچر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ بچے ٹیوشن پڑھ رہے جب زیر تعمیر اوپر کی منزل کی چھت گری۔

غمزدہ ماں نے بتایا کہ ’میرے تین بچے پڑھنے جاتے تھے، دو بچ گئے ایک کا انتقال ہوگیا۔ ٹیوشن پڑھنے والے بچے نے بتایا کہ ٹیچر نے کام دیا ہم کر رہے تھے اوپر سے چھت گر گئی۔

ایک بچی نے بتایا کہ میں ٹیوشن پڑھ رہی تھی اچانک چھت گر گئی جس کے بعد میرے پاؤں پر کولر گرا اور مجھے چوٹ لگ گئی، پھر مستری اور ماموں نے مجھے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں: کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

اہل علاقہ نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ چھت پر وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ 19 لوگوں کو نکالا تمام بچوں کی حالت نازک تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 سال کی ماہ نور، 10 سال کی تسبیحہ شہزاد، 5 سالہ عبداللہ، ایک ہی گھر کے تین بچے 8 سال کا عبداللہ، 9 سال کی عروج، 11 سال کی ایمان فاطمہ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

جاں بحق بچوں میں 8 سال کا سلیمان وسیم، 8 سال کا فواد عابد، 12 سال کی خدیجہ سلیم شامل تھے۔

اس کے علاوہ بچوں میں 6 سال کا ارحم حسن، 4 سالہ ارتضیٰ عاطف، 6 سال کی رمشا عاطف، 6 سال کا علی فرمان اور 7 سال کی دعا گلفام شامل ہیں۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں