لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
فوٹو سکرین گریب
Updated 19 گھنٹے قبل | Published June, 30 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں بنائے گئے ٹیوشن سنٹر کی چھت گر گئی اور 20 سے زائد بچے اور ایک ٹیچر ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ایم ایس کاہنہ ہسپتال کے مطابق افسوسناک واقعہ میں 14 بچے جاں بحق ہو گئے جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال بتائی جاتی ہے جبکہ 8 سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 8 لڑکیاں اور 6 لڑکے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ ماہ نور، 7 سالہ رمشا، 6 سالہ تابشہ شامل ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ خدیجہ، 8 سالہ فواد، 9 سالہ غلام نبی اور 5 سالہ مرتضیٰ شامل ہیں۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 6 بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں میں 8 سالہ ابیہا، 10 سالہ فاریہ، 11 سالہ مرتضٰی، 8 سالہ ایان، 7 سالہ رابعہ اور 30 سالہ حمیدہ ریحان شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گرنے والی چھت ٹی آر گارڈر سے تعمیر کی گئی تھی جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد ہی نقصانات کی حتمی تفصیلات سامنے آئیں گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور صوبائی وزراء کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے بلندی درجات، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور حادثے میں زخمی بچوں کو ہر قسم طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں