ملتان: غربت کے باعث باپ جوان بیٹے کو بغیر کفن دفنانے پہنچ گیا

ملتان
رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع ملتے ہی لوہاری گیٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 30 2026 |
ملتان: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع ملتان میں غربت کی ایک دلخراش تصویر اس وقت سامنے آئی جب مالی مشکلات کے باعث ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن رشید آباد قبرستان لے آیا۔

پولیس کے مطابق رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع ملتے ہی لوہاری گیٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ وہ شدید مالی تنگی کا شکار ہیں اور کفن و دفن کے اخراجات بھی برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 2027ء تک سود سے پاک مالی نظام کی تیاری کا فیصلہ

پولیس نے بتایا کہ باپ نے مجبوری کے عالم میں اپنے بیٹے کی میت کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر لوہاری گیٹ پولیس نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کیا، جس کے بعد متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت مند خاندان کی فوری مالی مدد کرتے ہوئے تدفین کے تمام ضروری انتظام بھی کیے گئے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں