شادی پر دلہن کو ملنے والے زیورات اس کی ذاتی ملکیت : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 30 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ والدین، رشتہ داروں یا دوستوں کی جانب سے دلہن کو دیا گیا سونا، زیورات اور برائیڈل گفٹس صرف دلہن کی ملکیت ہیں۔ شوہر، ساس، سسر یا دیگر سسرالی افراد کو ان زیورات پر نہ کوئی قانونی اور نہ ہی ملکیتی حق حاصل ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ دلہن کے زیورات یا تحائف کو روکنا یا ان پر ناجائز قبضہ کرنا اس کے ملکیتی حقوق سے غیرقانونی محرومی کے مترادف ہے، شوہر یا سسرال والے ان زیورات کو اپنے استعمال میں بھی نہیں لا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی عبوری رجسٹریشن کا فیصلہ معطل

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی تحفے کی ملکیت کا تعین اس نیت کی بنیاد پر کیا جائے گا جس مقصد کیلئے تحفہ دیا گیا تھا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ بیوی اپنے زیورات، جہیز اور دیگر ذاتی سامان کی واپسی کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے، فیملی کورٹ کو ایسے مقدمات کی سماعت اور فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

سپریم کورٹ نے شوہر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں