حکومت کا 2027ء تک سود سے پاک مالی نظام کی تیاری کا فیصلہ
وزارت خزانہ کے مطابق 2027ء تک سود سے پاک مالی نظام کی تیاری کا فیصلہ کر لیا گیا، حکومت، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر منصوبہ نافذ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی استحکام ہی قومی ترقی کی ضمانت ہے: احسن اقبال
وزارت خزانہ کے مطابق 2025ء تک فنانشل سیکٹر کے اثاثوں کی مالیت 79 ہزار 780 ارب روپے تک پہنچ گئی، جی ڈی پی کے لحاظ سے اثاثوں کی شرح 68.5 فیصد ہے، سب سے زیادہ 63 ہزار 231 ارب روپے کے اثاثے بینکوں کے پاس ہیں، نان بینکنگ فنانشل اداروں کے اثاثوں کا حجم 6 ہزار 844 ارب روپے ہے۔ اسلامی مالیاتی نظام کی طرف مرحلہ وار منتقلی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق سکوک کے باقاعدہ اجرا کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، شارٹ ٹرم سکوک کے اجرا پر کام تیز کیا جائے گا، وفاقی اور صوبائی قوانین میں ترامیم کی تیاری کا بھی پلان بنا لیا گیا ہے، شریعت کے مطابق مالیاتی نظام کے لیے قانونی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی بھی شریعت کے مطابق ہوگیا۔