فرح سعدیہ اور توثیق حیدر نے شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ اور اداکار و پروگرام ہوسٹ توثیق حیدر نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
فائل فوٹو
Updated 22 گھنٹے قبل | Published June, 30 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ اور اداکار و پروگرام ہوسٹ توثیق حیدر نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کا شمار پاکستان کی مقبول و معروف شخصیات میں ہوتا ہے جو کئی برسوں سے پی ٹی وی سے وابستہ ہیں، ان دونوں نے زیادہ تر پی ٹی وی اسلام آباد سینٹر میں فرائض سر انجام دیے اور وہ مارننگ شوز میں اپنی سنجیدہ گفتگو کی وجہ سے بھی اپنی ایک منفرد پہنچان رکھتے ہیں۔

توثیق اور فرح نے متعدد بار مختلف ڈراموں میں بھی سکرین شیئر کی اور کئی ہٹ سیریلیز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

حال ہی میں دونوں نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اپنی مبینہ شادی کی خبروں پر بات کی جو یوٹیوبرز کی جانب سے سنسنی خیزی کے لیے سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہیں۔

توثیق حیدر اور فرح نے (طنزاً) کہا کہ تو ہماری خوشی خوشی شادی ہو چکی ہے، ہم یہ خبر آپ کو خود سنانا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ خبر پہلے ہمارے نام نہاد پیشہ ور اور سرشار یوٹیوبرز نے بریک کر دی۔

توثیق حیدر نے مزید کہا کہ جب میں صبح اٹھا تو مجھے پتہ چلا کہ میری فرح سے شادی ہو چکی ہے، وہ شادی کی ایک شاندار تصویر تھی، میں تصویر میں ایک بہترین دولہا لگ رہا تھا۔

میزبان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبرز نے ہمیں خوبصورت دولہا اور دلہن بنا دیا، اگر آپ نے اس جھوٹی خبر کو پھیلا کر 2 لاکھ روپے کمائے ہیں تو براہ کرم ہمیں 50 ہزار روپے سلامی بھیج دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین کاروباری سودا ہو سکتا ہے کیونکہ آپ ہمارے ذریعے اتنا کما رہے ہیں، تو کیوں نہ اسے ایک ڈیل بنا لیا جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم بغیر شادی کے خوش ہیں، میں نے تنہا رہنے سے یہ سیکھا کہ ہمیں شادی نہیں کرنی چاہیے اور سعدیہ نے شادی کرنے کے بعد سیکھا کہ یہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوہائے علی ابڑو کی شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کی تردید

اس موقع پر فرح سعدیہ نے بھی اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ تصویر کو دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی مجھے یقین نہیں آ رہا تھا، انہیں ہمیں بھی سلامی دینی چاہیے کیونکہ وہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں چلا کر اپنے چینلز چلا رہے ہیں، اس کے علاوہ یہ مناسب بات نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے خاندان، بچے اور والدین ہیں اور لوگ ہم سے سوالات کرتے ہیں، کچھ شرم کریں اور دوسروں کے بجائے اپنی ذاتی زندگیوں پر زیادہ توجہ دیں، ہم دوست ہیں اور دوست ہی رہیں گے ہماری شادی نہیں ہوئی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں