بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے ہمارے 6 ہزار لوگ جاں بحق ہوچکے، مصدق ملک

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کیا/فائل فوٹو
Updated | Published June, 30 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے بھارت کی وجہ سے ہمارے 6 ہزار لوگ جاں بحق ہو چکے، اتنے لوگ جنگوں میں بھی نہیں مرتے۔

سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے تباہ کن سیلابوں کا سامنا کیا، یہ ماحولیاتی مسئلہ نہیں، انصاف کا معاملہ ہے، پاکستان میں بڑے طبقے کا ذریعہ معاش زراعت ہے، اصل مسئلہ پانی کوکنٹرول کرکے بطور ہتھیاراستعمال کرنا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا پاکستان واضح کر چکا ہے کہ وہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، سندھ طاس معاہدہ دنیا کے مضبوط ترین معاہدوں میں سےایک ہے، کسی کو علاقائی امن یاعالمی امن یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پانی کی عدم دستیابی سےکسان زراعت چھوڑنے پر مجبور ہورہےہیں، پانی کی عدم دستیابی سے صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بنگلادیش کے لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

وفاقی وزیر کا کہنا تھا دریائے نیل ہو یا فرات، ہر جگہ اسی قسم کی کہانیاں ہیں، پاکستان، افریقا یا بنگلادیش، ہر جگہ ایک جیسی کہانیاں ہیں، بھارت ہمارے پانی کے بہاؤ کو کنٹرول ہی نہیں کرتا، بلکہ دنیا کا تیسرا آلودگی پھیلانے والا ملک بھی ہے، 6 ہزار لوگ جنگوں میں بھی نہیں مرتے لیکن بھارت کی وجہ سے ہمارے 6 ہزار لوگ جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا سندھ طاس معاہدہ دو ہمسایہ ملکوں کے درمیان تین جنگوں میں بھی قائم رہا، اگر یہ مضبوط ترین معاہدہ قائم نہ رہا تو پھر دنیا کا کوئی بھی معاہدہ قائم نہیں رہ سکتا، عالمی ثالثی عدالت بہت واضح فیصلے دے چکی، عالمی ثالثی عدالت قرار دےچکی کہ کوئی ملک یکطرفہ طور پرسندھ طاس معاہدہ معطل یا ختم نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت قرار دے چکی کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانیوں پر پانی کے ذخائر نہیں بنا سکتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ بھارت عالمی ثالثی عدالت کے فیصلوں کو تسلیم کرنے بھی انکاری ہے، اگر یہ معاہدہ کامیاب نہیں ہوا تو پھر دنیا کے ہر نشیبی ملک کے حصے کا پانی روکا جائےگا۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.61 ▼ 0.94
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.16 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.13 ▲ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.19
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▼ 0.26
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.86 ▼ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں