190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سزا معطلی کی درخواست مسترد کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف تھا، صحت مسائل کے باوجود رہائی نہ دینا ناانصافی ہے، سزا معطلی کی درخواست جان بوجھ کر موخر کی جاتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
درخواست میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ کے بار بار التوا نے انصاف میں تاخیر پیدا کی، گرفتاری کا طریقہ کار غیرقانونی اورغیر ذمہ دارانہ تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے کرسزا معطل کی جائے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی اپیلیں خارج کی تھیں۔