سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی، سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔
عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج بھی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کا کیس ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔