فیس بک پر دوستی، فلپائنی خاتون نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا
سرگودھا کے رہائشی حمزہ شاہد اور فلپائن کی خاتون کے درمیان فیس بک کے ذریعے رابطہ ہوا
Updated | Published June, 18 2026 |
سرگودھا (ویب ڈیسک) فیس بک پر ہونے والی دوستی ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی جب فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سرگودھا کے نوجوان سے ملاقات کے لیے پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے رہائشی حمزہ شاہد اور فلپائن کی خاتون کے درمیان فیس بک کے ذریعے رابطہ ہوا، جو وقت گزرنے کے ساتھ دوستی میں تبدیل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید اور فلک جاوید پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
خاتون اسی سلسلے میں پاکستان پہنچی اور سرگودھا میں مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے قاضی نگاہ مصطفیٰ چشتی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون کا اسلامی نام "جنت فاطمہ" رکھا گیا۔ اس موقع پر مسجد انتظامیہ اور مقامی افراد نے نومسلم خاتون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔