ہنگو: مبینہ انرجی ڈرنک پینے سے نوجوان جاں بحق

ہنگو
گھر کے 5 افراد نے 1 ہی مشروب استعمال کیا جن میں سے 1 متاثر ہوا/فائل فوٹو
Updated | Published June, 17 2026 |
ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں مبینہ طور پر انرجی ڈرنک پینے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

نجی اخبار کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ڈرنک پینے کے بعد طبیعت بگڑ گئی تھی، جو ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) عبدالنصیر نے کہا ہے کہ گھر کے 5 افراد نے 1 ہی مشروب استعمال کیا جن میں سے 1 متاثر ہوا، مختلف دکانوں سے مشتبہ انرجی ڈرنک کے نمونے حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ضلع ہنگو میں مبینہ طور انرجی ڈرنک پینے کے بعد ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 4 بچوں کی حالت غیر ہونے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام واقعات سے متعلق نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں