ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی کون دے گا ؟ ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی اجازت مل گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میں کھیلا جائے گا/فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 |
واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دینے اور ٹیم کے ساتھ جشن میں شریک ہونے کی اجازت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میں کھیلا جائے گا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فاتح ٹیم کے ساتھ سٹیج پر موجود رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ، فریقین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے

رپورٹ کے مطابق فیفا کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پریزنٹیشن پروٹوکول توڑنے اور براہِ راست فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

امریکی صدر کو مبینہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فیفا چاہتا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپئنز کو ٹرافی پیش کریں۔ اس کے علاوہ فاتح ٹیم کے جشن کے دوران بھی وہ پوڈیم پر موجود رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ برس میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم چیلسی کو ٹرافی دے چکے ہیں اور ان کے جشن میں بھی شریک ہوئے تھے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں