صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع

نیپرا
بجلی صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published June, 17 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک اور بُری خبر سامنے آگئی، کیونکہ بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق مئی 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر سماعت 30 جون کو ہوگی، جس کے دوران تکنیکی اور مالیاتی جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے یا اسے برقرار رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے بُری خبر، بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع

ذرائع کے مطابق اگر درخواست منظور کر لی گئی تو بجلی صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے نے اپنے مؤقف میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مئی کے دوران بجلی کی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، جس کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا کی منظوری کی صورت میں اضافی چارجز آئندہ بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-17 Petrol (Super) 373.78
2026-06-17 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-17 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں