خام تیل کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور نرخ گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 16 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور نرخ گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3.20 ڈالر فی بیرل کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 79 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل بھی 2.86 ڈالر فی بیرل سستا ہو کر 77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کا مربن کروڈ آئل بھی عالمی رجحان کے مطابق دباؤ میں ہے اور اس کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد یہ مسلسل گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

یہ کمی اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور سپلائی سے متعلق خدشات میں بہتری نے تیل کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی پی ایکس 125 اور 150 پاکستان میں متعارف، قیمتیں سامنے آگئیں

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب و رسد کے نئے اندازوں اور سیاسی کشیدگی میں نرمی کے باعث خام تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے۔

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اس کمی کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑ سکتے ہیں، خاص طور پر تیل درآمد کرنے والے ممالک کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں