ریاست مخالف ٹویٹ کیس: صنم جاوید اور فلک جاوید پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

سوشل ایکٹوسٹس صنم جاوید
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 18 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل ایکٹوسٹس صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم دونوں ملزماؤں کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث فردِ جرم کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ملزماؤں کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ڈیوٹی جج جاوید اقبال سپرا نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سرنڈر ہوجانے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

علی امین اور شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک سماعت میں نہ آنے پر علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے ، علی امین نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے ، عدالت کے رحم وکرم پر ہیں۔

عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-18 USD to PKR 278.30
2026-06-18 EUR to PKR 321.54
2026-06-18 GBP to PKR 371.76
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-18 Silver (XAG) 1 Ounce 19,443.69
2026-06-18 Gold (XAU) 1 Ounce 1,200,676.96
2026-06-18 Platinum (XPT) 1 Ounce 492,166.23
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-18 Petrol (Super) 373.78
2026-06-18 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-18 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں