پنجاب: 16 تا 20 جون صوبہ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ بھر میں آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ بھر میں آندھی ، بارشوں اور ژالہ باری بارے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 16 سے 20 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اس دورانیے میں صوبائی دارالحکومت لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عمر جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں، گردوغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسان اپنے تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں