پنجاب: بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

بارش
ہربنس پورہ کینال روڈ پر درخت گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published June, 12 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نارووال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، گوجرانوالہ نندی پورسیالکوٹ روڈ پر درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کا آغاز کب ؟ یکم محرم سے متعلق اہم اعلان

لاہور کوٹ خواجہ سعید میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ہربنس پورہ کینال روڈ پر درخت گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔

گرین ٹاؤن میں درخت گرنے سے ایک شخص جبکہ شادیوال چوک میں 11 کے وی بجلی کی لائن گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، لاہور عابد مارکیٹ میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نارووال میں دیوار اور سولر پینل گرنے کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، کامونکی میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-12 Petrol (Super) 377.78
2026-06-12 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-12 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں