موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

میپکو ٹرانسمیشن وائرز کی مرمت کے بعد موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
ملتان: (سنو نیوز) میپکو ٹرانسمیشن وائرز کی مرمت کے بعد موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ اقبال آباد اور گڈو پر قائم تمام ٹریفک ڈائیورژنز ختم کر دی گئی ہیں اور ایم 5 پر معمول کی آمدورفت بحال ہے، موٹروے ایم 5 کے تمام ٹال پلازے اور انٹرچینجز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، موٹروے ایم-5 پر باقی ماندہ مرمتی کام کل مکمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ میپکو کی جانب سے ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کے کام کے دوران موٹروے ایم 5 کا اقبال آباد تا گڈو سیکشن مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بجلی کے کام کے دورانیے میں ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے قومی شاہراہ این-5 پر موڑا جائے گا جبکہ سکھر سے ملتان جانے والی ٹریفک کو گڈو انٹرچینج کے ذریعے متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی عارضی بندش کا اعلان

موٹروے حکام نے واضح کیا ہے کہ روہڑی ٹول پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو مقررہ اوقات کے دوران موٹروے میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، متبادل راستے کا مجموعی فاصلہ تقریباً 148 کلومیٹر ہے جس کے باعث ایل ٹی وی گاڑیوں کو تقریباً 2 گھنٹے جبکہ ایچ ٹی وی کو تقریباً 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اضافی وقت رکھیں اور متبادل راستوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے روانہ ہوں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں