موٹروے ایم-5 پر ٹریفک کی عارضی بندش کا اعلان

M5 Motorway Closure
فائل فوٹو
Updated | Published June, 14 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) موٹروے ایم-5 پر بجلی کی بحالی کے کام کے باعث اقبال آباد تا گڈو سیکشن پر ٹریفک کی روانی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

موٹروے پولیس اور متعلقہ حکام نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق میپکو کی جانب سے ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور بجلی کی لائنوں کی بحالی کا کام 15 اور 16 جون کو جاری رہے گا، اس دوران موٹروے ایم-5 کا اقبال آباد تا گڈو سیکشن مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق گڈو اور اقبال آباد انٹرچینجز پر ٹریفک کی آمدورفت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔ اس دوران ملتان سے سکھر جانے والی ٹریفک کو اقبال آباد انٹرچینج سے قومی شاہراہ این-5 پر موڑا جائے گا، جبکہ سکھر سے ملتان جانے والی ٹریفک کو گڈو انٹرچینج کے ذریعے متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔

موٹروے حکام نے واضح کیا ہے کہ روہڑی ٹول پلازہ سے ہیوی ٹریفک کو مقررہ اوقات کے دوران موٹروے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ متبادل راستے کا مجموعی فاصلہ تقریباً 148 کلومیٹر ہے، جس کے باعث ایل ٹی وی گاڑیوں کو تقریباً 2 گھنٹے جبکہ ایچ ٹی وی کو تقریباً 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل اضافی وقت رکھیں اور متبادل راستوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے روانہ ہوں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 7 افراد جاں بحق

ترجمان نے مزید کہا کہ مسافروں کی سہولت اور حفاظت کیلئے خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔ شہری کسی بھی رہنمائی یا معلومات کیلئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-14 Petrol (Super) 373.78
2026-06-14 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-14 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں