سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

Government Employees Salary Increase
فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
اسلام آباد:(ویبڈیسک) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین، مسلح افواج کے اہلکاروں اور پنشنرز کیلئے اہم مالی ریلیف کا اعلان کر دیا۔

فنانس بل کے مطابق تنخواہوں، پنشن اور مختلف الاؤنسز میں اضافے کے ذریعے لاکھوں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق 2022 میں دیا گیا 15 فیصد اور 2025 میں دیا گیا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا، جس سے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو رننگ بیسک پے پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

فنانس بل کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس 2026 بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کنوینس الاؤنس میں موجودہ شرح کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے ملازمین کے سفری اخراجات کا بوجھ کم ہوگا۔

حکومت نے سول آرمڈ فورسز کیلئے کانسٹنٹ اٹینڈنٹ الاؤنس 7 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے ماہانہ کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملے کی اسپیشل پے بھی 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید برآں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے گریڈ ایک تا 22 ملازمین کا اسپیشل الاؤنس 10 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ اسپیشل کنوینس الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میئر سمیت 4 افراد شہید

بجٹ میں تمام پنشنرز کی بنیادی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، حکومت کے مطابق یہ تمام مالی مراعات اور ریلیف اقدامات یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.29 ▼ 1.66
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.06 ▼ 1.00
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.61 ▼ 1.93
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.44 ▼ 0.43
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.45
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.25
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 463,590 ▲ 9
Gold 22K Per Tola 424,958 ▲ 8
Gold 21K Per Tola 405,642 ▲ 8
Gold 18K Per Tola 347,693 ▲ 7
Silver Per Tola 6,906 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,828 ▲ 10.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.79 ▲ 0.77
Diesel HSD Per Litre 252.03
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 286.44
LPG Per Kg 258.65 ▲ 4.33
ضرور پڑھیں