ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع گا

Pakistan Weather Alert
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published June, 11 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر آج سے 15 جون تک الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث مقامی سطح پر اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ ندی نالوں اور برساتی آبی گزرگاہوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق چترال، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ کے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم، باغ اور راولاکوٹ میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان کے اضلاع غذر، دیامر، گلگت، تانگیر، داریل اور گپس یاسین میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 15 جون کے دوران گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں۔

الرٹ کے مطابق قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ کے مختلف مقامات پر عارضی بندش اور سفری مشکلات کا امکان موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ کے مستحقین کیلئے خوشخبری

 

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری قیام سے گریز کریں جبکہ سیاح شدید بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر مؤخر کریں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-11 Petrol (Super) 377.78
2026-06-11 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-11 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں