40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان

Prize Bond Draw Results
فائل فوٹو
Updated | Published June, 10 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز کی جانب سے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ خزانہ کے ماتحت ادارے نیشنل سیونگز نے بدھ کے روز پشاور اور مظفرآباد میں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا، جہاں کروڑوں روپے کے انعامات کیلئے خوش نصیب نمبرز کا انتخاب کیا گیا۔

40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی مظفرآباد میں ہوئی، نتائج کے مطابق بانڈ نمبر 810678 نے 8 کروڑ روپے کا پہلا انعام اپنے نام کر لیا۔

دوسرے انعام کیلئے تین خوش نصیب بانڈ نمبرز 159467، 855955 اور 954286 کامیاب قرار پائے۔ ان میں سے ہر ایک بانڈ ہولڈر کو 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم بطور انعام دی جائے گی۔

نیشنل سیونگز کے مطابق 40 ہزار روپے کے پریمیم بانڈ کی قرعہ اندازی میں 660 افراد کو تیسرا انعام بھی دیا گیا ہے۔ کامیاب قرار پانے والے ہر فرد کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ ادارے کی جانب سے کامیاب نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے اسلامی سال کے آغاز پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

دوسری جانب 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں، جس میں متعدد افراد لاکھوں اور کروڑوں روپے کے انعامات کے حق دار ٹھہرے ہیں۔

نیشنل سیونگز نے تمام کامیاب بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ انعامی رقم کے حصول کے لیے مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے دعوے جمع کرائیں تاکہ ادائیگی کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,907.14
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,202,989.46
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 488,491.59
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں